Time 17 ستمبر ، 2019
پاکستان

پاکستانی فوجی دستے کی روس میں جاری مشقوں میں شرکت

مشقوں میں پاکستان ، روس، چین اور بھارت کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک بھی شریک ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے زیر اہتمام روس میں فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

مشقوں میں پاکستان ، روس، چین اور بھارت کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک بھی شریک ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی تربیت، علاقائی سیکیورٹی اور استحکام ہے، مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں روس کے علاوہ ایس سی او کے رکن ممالک شریک ہیں، افتتاحی تقریب میں رکن ممالک کے فوجی حکام شریک ہوئے۔

مزید خبریں :