Time 20 ستمبر ، 2019
پاکستان

وزیراعظم کی عمرہ ادائیگی، خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا


وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کیا اور ان کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔ 

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔ 

عمران خان نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک کی ترقی، خوشحالی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں— فوٹو: عمران خان فیس بک

وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ نماز جمعہ حرم شریف میں ادا کی جبکہ انہوں نے اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی اور ان کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔

— فوٹو: عمران خان آفیشل 

وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک کی ترقی، خوشحالی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

وزیراعظم عمران خان آج رات ہی امریکا کے 8 روزہ دورے پر نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ  27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

فوٹو: پی ٹی آئی انسٹاگرام

اس دوران وزیراعظم کی صدر ٹرمپ اور دیر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ وہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں اور خطاب بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل اس لیے سعودی عرب آئے تاکہ سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرسکیں۔

مزید خبریں :