وفاقی حکومت نے ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن روم قائم کردیا

حکومت کی جانب سے قائم کیا جانے والا ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن روم 24 گھنٹے تک کام کرے گا، اعلامیہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے  ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن روم قائم کردیا گیا ہے۔

وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹراللہ بخش ملک کی ہدایت پر ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن روم قائم کیاگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قائم کیا جانے والا کنٹرول روم 24 گھنٹے تک کام کرے گا۔

ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کی وجہ حکومت ڈینگی وائرس کی روم تھام کہ لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں 152، اسلام آباد میں 284 افراد، سرگودھا میں 6 اور لاہور میں 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 189 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2502 ہوگئی ہے۔

ادھر بلوچستان میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد تین اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2618 سے تجاوز کرگئی ہے۔



مزید خبریں :