آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے چلنے والی لگژری کار متعارف

رواں ماہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچر والی لگژری کار’ویژن 100‘ کی نقاب کشائی لندن میں کی گئی۔ فوٹو: بشکریہ آرک20

لگژری گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی ’رولس-روائس‘ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے چلنے والی لگژری کار’ویژن 100‘ متعارف کرا دی۔

گاڑی کو باہر سے دیکھنے کے بعد کوئی بھی اس گاڑی کے جدید فیچرز کا اندازہ با آسانی لگا سکتا ہے جس کی بناوٹ تمام گاڑیوں سے بے حد مختلف ہے۔

گاڑی کو باہر سے دیکھنے کے بعد کوئی بھی اس گاڑی کے جدید فیچرز کا اندازہ با آسانی لگا سکتا ہے.فوٹو: بشکریہ آرک20

گاڑی میں سامان رکھنے کے لیے جدید طرز کا ’لگیج سیکشن‘ الگ سے موجود ہے جو کہ سامان تک رسائی حاصل کرنے میں بے حد مدد گار ہو گا۔

گاڑی میں سامان رکھنے کے لیے جدید طرز کا ’لگییج سیکشن‘ الگ سے موجود ہے. فوٹو: بشکریہ آرک20

رولس-رائس کی یہ گاڑی مکمل طور پر خود کار ہے جو کہ آواز کی مدد سے سارے کام سر انجام دے گی، گاڑی میں رہنمائی کے لیے ایک ورچوئل اسسٹنٹ بھی موجود ہے۔

گاڑی کے ٹائر 25 انچ کے 65 المونیم کے ٹکڑوں سے ڈھکے ہوئے ہیں جو کہ اسے دوسری گاڑیوں سے منفرد بناتے ہیں۔

گاڑی کے ٹائر 25 انچ کے 65 المونیم کے ٹکڑوں سے ڈھکے ہوئے ہیں. فوٹو: بشکریہ آرک20

گاڑی بنانے والی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اور ہمارا وژن آج اس گاڑی کی شکل میں سب کے سامنے ہے اور یہ آسائش کی نقل و حرکت کا مستقبل ہے۔



مزید خبریں :