Time 26 ستمبر ، 2019
پاکستان

کراچی میں کچرا پھینکنے پر پہلی گرفتاری

فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت شہری کو گرفتار کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق کراچی میں سکھن پولیس تھانے کی حدود میں پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے پر شہری کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی گئی جس میں شہری عبدالجبار کو گھر سے باہر سڑک پر کچرا پھینکنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا ہے۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے شہر میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے جب کہ کچرا پھینکنے والے کی نشاندہی کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :