پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2019

الیکشن میں کامیابی کالعدم قرار: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اسمبلی کے ممبر بھی نہ رہے


کوئٹہ: الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بطور ایم این اے کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی بطور ممبر قومی اسمبلی کامیابی کو چلینج کیا تھا جس پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعہ کے روز سنایاگیا۔

الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 سے کامیاب ہونے والے قاسم سوری کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا اور حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان کے ممبر بھی نہیں رہیں گے۔

ٹریبونل کے فیصلے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے سے ہمارے مؤقف اور ووٹرز کی جیت ہوئی ہے، حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوئی تھی۔

مزید خبریں :