28 ستمبر ، 2019
نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل گوتریز سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستانی تحائف بھی دیے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔
وزیراعظم کا دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے بعد وہ ہفتے کو وطن واپس لوٹیں گے۔