کھیل
Time 05 اکتوبر ، 2019

’عمر اکمل بہت خطرناک کھلاڑی ہے۔۔۔ لیکن اپنی ہی ٹیم کیلئے‘

عمر اکمل اور احمد شہزاد کو طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی میں موقع دیا گیا لیکن احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے — فوٹو: فائل 

قومی کرکٹ ٹیم میں طویل عرصے بعد جگہ بنانے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔ 

احمد شہزاد ایک سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے، انہوں نے آخری بار 13 جون 2018 کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ 

عمر اکمل کی بھی 3 سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہوں نے آخری بار 27 ستمبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور انہیں پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں موقع دیا گیا لیکن احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ 

عمر اکمل پہلی گیند پر پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ احمد شہزاد کو اوڈانا نے بولڈ کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کی بری کارکردگی نے ایک بار پھر کرکٹ مداحوں کو مایوس کردیا ہے اور مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر دلچسپ اور  مزاحیہ طنز کیے ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔ 

















مزید خبریں :