سر کے درد سے نجات کیلئے مساج کی مشین متعارف

 فوٹو: بشکریہ چائنہ گیجٹس

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاومی زندگی میں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے اور آئے دن نت نئی چیزیں متعارف کرواتی ہے۔

حال ہی میں شیاومی کمپنی نے ’منی ہیڈ مساجر‘ (یعنی سر میں مساج کرنے والی چھوٹی ڈیوائس) متعارف کرائی ہے۔

دن بھر کی تھکن اور دباؤ کی وجہ سے انسان بہت تھک جاتا ہے جس کے باعث سر درد ہونا عام ہے، تھکن اور سر درد کو مد نظر رکھتے ہوئے چینی کمپنی نے ایسا ہیڈ مساجر متعارف کروایا ہے جو کہ با آسانی آپ کے بیگ میں آسکتا ہے اور یہ استعمال کرنے میں بھی نہایت آسان ہے۔

اس ڈیوائس میں چار گھومنے والی ایٹیچمنٹ ہیں جس کی مدد سے خون کا دورانیہ بہتر ہوتا ہے اور آپ پرسکون محسوس کرتے ہیں جب کہ مساجر ڈیوائس سے سردرد سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

شیاومی کے اس منی مساجر کی قیمت 28 ڈالرز ہے۔

’منی ہیڈ مساجر‘بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس میں گھومنے والی ایٹیچمنٹ انسانی انگلیوں کی طرح مساج کرتی ہیں جب کہ اس کی رفتار یعنی اسپیڈ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اپنی مرضی کے مطابق تیز یا ہلکا کیا جا سکتا ہے۔ 

منی مساجر میں وقت کا دورانیہ اپنی مرضی کے مطابق رکھنے کا آپشن بھی موجود ہے اور اسے استعمال کرنا نہایت ہی آسان ہے۔

شیاومی کے اس مساجر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ’واٹر پروف‘ ہے، یعنی اگر اس میں پانی چلا جائے یا یہ گیلا ہوجائے تو اس کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جب کہ اس ڈیوائس کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد یہ 6 مساج کرسکتی ہے۔

مزید خبریں :