Time 07 اکتوبر ، 2019
کھیل

عمر اکمل کی مسلسل ناقص پرفارمنس، منفی ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا


قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عرم اکمل کی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے اب منفی ورلڈ ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی عمر اکمل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تو سینیئر بلے باز عمر اکمل سے امید کی جارہی تھی کہ وہ اس بار ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

لیکن اس مرتبہ بھی شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وانندو ڈی سلوا کی گیند پر عمر اکمل پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی عمراکمل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

صفر پر آؤٹ ہوتے ہی عمر اکمل نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا جو  سابق سری لنکن بلے باز تلکرتنے دلشان کے پاس ہے۔ 

دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں  10،10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ عمر اکمل کی 3 سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار 27 ستمبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

مزید خبریں :