کتا پالیں اور لمبی عمر پائیں: تحقیق

فائل فوٹو

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کتا پالنا آپ کے لیے واقعی فائدہ مند ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے جلد مرنے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر کارولائن کرامر نے ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا جو کہ جرنل آف دی امریکن ہرٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کتا پالنا انسان کو جلد مرنے کے خطرات سے بچاتا ہے۔

 اس تحقیق میں لگ بھگ 40 لاکھ لوگ شامل تھے جن کا تعلق امریکا، کینیڈا، اسکینڈیناوا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، اور برطانیہ سے تھا۔

یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کارولائن کرامر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بھی وجہ سے  موت کا شکار ہوتا ہے تو کتا پالنے سے اس کے جلد مرنے کے خدشات 24 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔

 جب کہ وہ شخص جنہیں پہلے ہی اسٹروک یا دل کا دورہ پڑ چکا ہے یہ ان کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ کتا پالنے سے دل کے امراض کے باعث مرنے کے خطرات بھی 31 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس حوالے سے ایک اور تحقیق بھی کی گئی جس میں 336,000 سے زائد سوئیڈش مرد اور خواتین شامل تھے جو کہ ’سرکولیشن‘ میں شائع کی گئی تھی۔

 اس تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ جو لوگ دل کے امراض میں مبتلا ہیں اور وہ کتے کے مالک بھی ہیں تو ان کی صحت زیادہ اچھی ہے ۔

سینٹرز فار ڈیسیز کنٹرول پری ونشن کے مطابق کتا انسان کے اندار دباؤ اور ڈپریشن سے نجات کا سبب بنتا ہے جب کہ یہ انسان کو سکون بھی پہنچاتا ہے۔

ڈاکٹر مارتھا گلاٹی کا کہنا ہے جو لوگ اپنے کتے کے ساتھ رہتے ہیں ان لوگوں میں دل کے امراض کے خطرات کم ہوتے ہیں جب کہ وہ لوگ جو بغیر کتے کے رہتے ہیں ان میں دل کے امراض ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ جو کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد بچ جاتے ہیں اور وہ کتے کے مالک بھی ہیں تو ان میں 33 فیصد تک موت کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ کتا پالنے سے انسان کے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار اور خون کی روانی بھی بہتر ہوجاتی ہے، کتے کے مالک ہونے کی وجہ سے آپ کا جسم تقریباً 30 منٹ ورزش کرتا ہے جس سے صحت بہتر ہوجاتی ہے۔ 

مزید خبریں :