دنیا
Time 09 اکتوبر ، 2019

مشرق وسطیٰ میں جانا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، ٹرمپ کا اعتراف

مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی غلط اطلاعات پر گئے جبکہ وہاں ایسے ہتھیار نہیں تھے، امریکی صدر— فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جانا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی غلط اطلاعات پر گئے جبکہ وہاں ایسے ہتھیار نہیں تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں نہیں جانا چاہیے تھا، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 80کھرب ڈالر خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں امریکی فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، دوسری طرف کے بھی لاکھوں لوگ مارے گئے، شام سے اپنے 50 فوجی اہلکاروں کو نکال لیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یورپ نے جن داعش جنگجوؤں کو واپس لینے سے انکار کر دیا ہے ترکی ان پر قابو پائے، ہم اب اپنے عظیم فوجیوں کو محفوظ طریقے سے گھر واپس لا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری توجہ اب بڑے مناظر پر ہے امریکا پہلے سے کہیں زیادہ عظیم ہے۔

مزید خبریں :