انڈے کی زردی میں چھپا مرغی کی صحت کا راز

فائل فوٹو—

انڈے میں وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جسمانی طاقت کے لیے بے حد مفید ہے، لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ جو انڈے آپ بازار سے لا رہے ہیں وہ اچھی کوالٹی کے ہیں؟ یا وہ انڈے صحت مند مرغی کے ہیں بھی یا نہیں؟

جب بھی آپ انڈوں کو پکانے کے لیے توڑتے ہیں یا پھر ان کو ابالنے کے بعد چھیلتے ہیں تو اکثر زردی کا رنگ کبھی ہلکا کبھی گہرا ہوتا ہے تاہم سائنسی تحقیق کے مطابق زردی کے رنگ سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ صحت مند مرغی کے انڈے ہیں یا نہیں۔

جو زردی گہرے رنگ کی یعنی اورنج رنگ کی ہوتی ہے وہ صحت مند مرغی کی نشاندہی کرتی ہے، گہری زردی اس بات کی علامت ہے کہ مرغی نے اچھی اور صحت مند خوراک لی ہے اور اس نے چہل قدمی بھی خوب کی ہے یعنی اسے کہیں کمرے میں بند کر کے نہیں بڑا کیا گیا۔

صحت مند مرغی کے انڈوں سے پروٹین، وٹامن اے، فاسفورس، سلینیئم اور فیٹی ایسڈ بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

ہلکے نارنجی رنگ کی زردی نشاندہی کرتی ہے کہ مرغی کو مصنوعی روشنی اور غذا دی گئی ہے اور اسے کسی کھلی جگہ میں بھی زیادہ نہیں چھوڑا گیا جس سے وہ قدرتی طور پر نشونما پاتی۔ 

ایسی مرغیوں کے انڈے پولٹری فیڈ والے انڈے کہلاتے ہیں جو ذائقے میں تو اچھے ہوتے لیکن ان میں غذائیت کی کمی ہوتی ہے۔

جن انڈوں کی زردیاں بالکل ہی ہلکے پیلے رنگ کی نکلتی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مرغی فیکٹری کی پیداوار  ہے جسے مکمل طور پر قدرتی روشنی سے محروم رکھا گیا اور اسے متوازن اور صحت بخش غذا بھی فراہم نہیں کی گئی، ایسے انڈے اکثر مضر صحت ثابت ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :