دنیا
Time 10 اکتوبر ، 2019

بھارتی صدر ، وزیراعظم اب میزائل ڈیفنس سسٹم سے لیس طیاروں میں سفر کریں گے

دو بوئنگ 777 امریکا سے جولائی میں بھارت پہنچیں گے جنہیں بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اڑائیں گے، ان طیاروں کو ’ائیر انڈیا ون‘ کہا جائے گا— فوٹو: فائل

بھارتی صدر اور وزیراعظم آئندہ سال جولائی سے 19 کروڑ ڈالر مالیت کے میزائل دفاعی نظام سے لیس 2 خصوصی طیاروں میں سفر کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر اور وزیراعظم کیلئے امریکا سے آنے والے میزائل دفاعی نظام سے لیس دونوں طیارے بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اڑائیں گے۔

دونوں بوئنگ 777 طیارے امریکا سے جولائی میں بھارت پہنچیں گے اور یہ صرف صدر اور وزیراعظم کی آمد و رفت کیلئے استعمال ہوں گے۔ ان طیاروں کو ’ائیر انڈیا ون‘ کہا جائے گا جیسا کہ امریکی صدر کے طیارے کو ’ائیر فورس ون‘ کہا جاتا ہے۔

فروری میں امریکا نے بھارت کو 19 کروڑ ڈالر مالیت کے 2 میزائل دفاعی نظام بیچنے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔

بھارتی صدر اور وزیراعظم اس وقت ائیرانڈیا کے طیاروں میں سفر کرتے ہیں۔

مزید خبریں :