کچرا دیجیے مفت میں گرما گرم کھانا لیجیے

فوٹو: فائل

آپ نے ہوٹلوں پر پیسے دے کر کھانا تو ضرور کھایا ہوگا لیکن ہم آپ کو ایک ایسے ریسٹورینٹ کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں پلاسٹک کا کچرا دے کر گرما گرم لذیذ کھانا ملتا ہے۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک ایسا کیفے کھولا گیا ہے جس میں پلاسٹک کے کچرے کے بدلے مفت میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کیفے چھتیس گڑھ کے شہر امبیکاپور میں کھولا گیا ہے جسے بھارت کا دوسرا صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔

کیفے کا نام گاربیج کیفے رکھا گیا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

اس کیفےمیں کھانے کی کوئی قیمت نہیں رکھی گئی بلکہ یہاں پر پلاسٹک کا کچرا دینے کے بعد گرما گرم کھانا دیا جاتا ہے۔

کیفے پر آنے والے لوگوں کا رش ہے اور لوگوں کا کہنا ہےکہ جب انہیں اس کیفے کے بارے میں پتا چلا تو انہوں نے اپنے گھر میں موجود تمام پلاسٹک کا کچرا اکٹھا کیا اور کیفے پہنچ گئے جہاں پر انہیں پلاسٹک کے بدلے مفت میں گرما گرم کھانا دیا گیا۔

شہریوں نے شہر کو پلاسٹک سے پاک کرنے کے لیے ریسٹورینٹ کے آئیڈیے کو بے حد سراہا ہے اور ریسٹورینٹ پر کچرے کے بدلے کھانا کھانے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔

کیفے کے عملے کا کہنا ہےکہ شہریوں نے ان کے اس آئیڈیے کو سراہا ہے اور بہت تعاون بھی کیا ہے، شہریوں کی طرف سے کیفے کو دیے جانے والے کچرے کو میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :