1982 میں تقریباً 50 سالوں میں مکمل ہونے والی اس مسجد نے تعمیرات کے شعبہ میں 1986 میں آغا خان ایوارڈ بھی جیتا۔
12 اکتوبر ، 2019
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے ایک گاؤں بھونگ میں واقع "بھونگ مسجد" تعمیر اور خوبصورتی کا ایک ایسا شاہکار ہے جو اب تک سیاحوں کی آنکھوں سے اوجھل ہے۔
87 سال قدیم اس مسجد کی تعمیر 1932 میں ایک مقامی جاگیردار رئیس غازی محمد نے شروع کروائی۔ یہ مسجد ایرانی، ہسپانوی اور عثمانی فن تعمیر کا ملاپ دکھائی دیتی ہے۔
اس مسجد میں ایک گنبد، 4 مینار اور نماز کے لیے ایک بڑا ہال موجود ہے جن پر ہزاروں کی تعداد میں ہاتھ سے بنی ٹائلیں نصب ہیں جو اس مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہیں۔
1982 میں تقریباً 50 سالوں میں مکمل ہونے والی اس مسجد نے تعمیرات کے شعبہ میں 1986 میں آغا خان ایوارڈ بھی جیتا۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس مسجد کو ثقافتی ورثہ بھی قرار دیا ہے۔
فیچر تصویر: بشکریہ Tim Blight