13 اکتوبر ، 2019
سعودی عرب سے لاہور آنے والے مسافر کی قیمتی بلی گُم ہوگئی، مسافر کی شکایت پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔
سعودی عرب کے شہر جدہ سے عظیم نامی مسافر چند روز قبل سعودی ائیرلائن کی پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پہنچا تھا۔
مسافر کے مطابق اس نے جدہ سے 2 قیمتی بلیاں بک کروائی تھیں جن میں سے ایک لاپتہ ہوگئی ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کی شکایت پر تحقیقات جاری ہیں اور سعودی ائیرلائن کو بھی خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں (سی سی ٹی وی) کی فوٹیج سے بھی مدد لی جائے گی۔