پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2019

قومی احتساب بیورو نے اینٹی منی لانڈرنگ سیل قائم کردیا

ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ اینٹی منی لانڈرنگ سیل کی سربراہی کریں گے— فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اینٹی منی لانڈرنگ سیل قائم کردیا جس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نیب ظاہر شاہ کریں گے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ اینٹی منی لانڈرنگ سیل کی سربراہی کریں گے، اس کے علاوہ دیگر پانچ افسران بھی سیل کا حصہ ہوں گے۔

نیب اعلامیے کے مطابق سیل میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ ظفر اقبال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر مفتی عبدالحق سمیت 5 افسران شامل ہوں گے۔

سیل فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سیکرٹریٹ، متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ کوآرڈینیشن مانیٹرنگ اور تجزیے کا کام کرے گا۔

مزید خبریں :