مسافروں کو ہوٹل نما کمرہ فراہم کرنے والی ائیر لائن

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

دنیا کی معروف اور بہترین ائیر لائنز صارفین کو آرام دہ اور پُر سکون سفر مہیا کرنے کے لیے جدید سے جدید تر سہولیات مہیا کرنے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں۔

’سنگاپور ائیر لائنز‘ جس کا شمار دنیا کی بہترین ائیر لائنز میں کیا جاتا ہے، یہ ائیرلائن صارفین کے سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے ’50 اسکوائر فٹ کیبن‘ کی پیشکش کرتی ہے۔

دنیا کی اس بہترین ائیر لائن کے ’50  اسکوائر فٹ کیبن‘ میں سفر سے لطف اندوز ہونے کے لیے صارفین کو ایک طرفہ ٹکٹ کے لیے  ساڑھے 6 ہزار ڈالرز  تک کی قیمت ادا کرنی ہو گی جو کہ سننے میں کافی زیادہ لگ رہی ہے مگر اس کیبن کی خصوصیات سننے کے بعد بہت سے صارفین اس میں سفر کرنے کی خواہش ضرور رکھیں گے۔

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

سنگاپور ائیرلائنز کو 2019 میں دنیا کی فرسٹ کلاس ائیر لائن کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا اور یہ ایوارڈ ائیر لائن کو صارفین کے لیے ہوٹل نما کمرے کی سہولیات فراہم کرنے پر دیا گیا تھا۔

معروف سیاحتی ماہر جین ارناس نے حال ہی میں سنگاپور ائیر لائن کے ’50 اسکوائر فٹ کیبن‘ میں سفر کیا اور انہوں نے اس پرتعیش سفر کی ایک ویڈیو جاری کی جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

ائیر لائن کا وارڈراب اسپیس۔۔۔۔۔۔فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

ان کا کہنا تھا کہ اس پرتعیش کیبن میں مزیدار اسٹاٹر بھی پیش کیے گئے جبکہ اس 50 اسکوائر فٹ کیبن میں اپنے کپڑے رکھنے کے لیے ’وارڈروب اسپیس‘ اتنی ہے کہ اس کے اندر کوئی بھی انسان آسانی سے آ جائے۔

جین نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں 50 اسکوائر فٹ کی کھلی جگہ ملنا ایک غیر حقیقی بات لگتی ہے جو کہ عالیشان سفر کے لیے مثالی ہے، ائیر لائن میں دوران سفر مزے دار کھانے اور مشروبات بھی دیے جاتے ہیں جس سے سفر کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

جین نے بتایا کہ سنگا پور جانے کے لیے اپنی 13 گھنٹے کی پرواز کے دوران عالیشان اور نرم بستر پر آرام کرنا نہایت ہی پر سکون تھا۔

مزید خبریں :