Time 21 اکتوبر ، 2019
پاکستان

بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ مایوس کن ہے: ترجمان پاک فوج


راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف ایک ذمہ دار عہدے پر تعینات ہیں، آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مایوس کن ہے، وہاں کوئی کیمپ ہی نہیں، تو کارروائی کیسی ؟ پاکستان میں بھارتی سفارت خانہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار اور میڈیا کے ساتھ دورہ کر کے اس دعوے کو ثابت کر کے دکھائے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی سینیر عسکری قیادت مسلسل ایسے جھوٹے دعوے کر چکی ہے جو خطے کے امن کےلیے خطرہ ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے ایسے جھوٹے دعوے داخلی فائدے کےلئے کیے جا رہے ہیں جو پیشہ وارانہ عسکری اخلاقیات کے منافی ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم پاک فوج نے بھارت کا یہ دعویٰ مسترد کردیا۔

مزید خبریں :