Time 23 اکتوبر ، 2019
پاکستان

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر ایک گھر پر چھاپا مارا — فائل فوٹو

ڈی آئی خان:  پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر ایک گھر پر چھاپا مارا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے  سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ  حوالدار نور علی شاہ شہید اور سپاہی جہانگیر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید خبریں :