گھر سے زیادہ خوبصورت باتھ روم

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

موجودہ دور میں لوگ خوبصورت اور لگژری گھر بنانے کا شوق رکھتے ہیں  اور یہی وجہ ہے کچھ شوقین لوگ گھر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں لیکن ہم آپ کو ایسی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے باتھ روم کی انتہائی خوبصورتی سے تزئین آرائش کی ہے۔

ساؤتھ ہیمپٹن کی رہائشی خاتون جوئل اینجل نے اپنے باتھ روم کو ایک خوبصورت تھیم پر بنایا جس پر صرف 128 ڈالرز خرچ ہوئے۔

خاتون کا کہنا تھا انہیں ’پریٹی ویمن‘ تھیم بے حد پسند تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس باتھ روم کو خوبصورت بنانے کے لیے کام کیا۔

33 سالہ خاتون نے بتایا کہ ’میں نے فلموں میں دکھائے جانے والے خوبصورت ہوٹل کے باتھ روم کو دماغ میں رکھتے ہوئے اپنے باتھ روم کے لیے گلابی رنگ کا انتخاب کیا جب کہ باتھ روم کے لیے کچھ چیزیں گولڈ کے رنگ کی خریدیں جس کے بعد میں نے اپنے پورے باتھ روم کا رنگ خود کیا۔‘

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے باتھ روم کو جتنا زیادہ سجا رہی تھی وہ اتنا ہی میامی کا آرٹ ڈیکو موٹل لگ رہا تھا اور میں اس سے بھی زیادہ کچھ کرنا چاہ رہی تھی۔

جوئل اینجل نے کہا کہ میں نے اپنے باتھ روم کے لیے  صرف 5 ڈالرز کے ٹائل اور 3 سے 9 ڈالرز کی ایل ای ڈی لائٹس خریدیں۔

خاتون نے اپنے باتھ روم کو خوبصورت بنانے کے لیے کسی بھی چیز میں زیادہ پیسے خرچ نہیں کیے۔

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

انہوں نے ایک چیریٹی شاپ  سے تمام تر چیزوں کی خریداری کی جس میں 4 ڈالر کا شیشہ، 4موم بتیاں جو کہ 2 ڈالرز کی تھیں۔

خاتون نے اپنے باتھ روم کے لیے دیگر اشیاء دکانوں سے پیسے کم کروا کر سستے داموں میں خریدیں جس میں باتھ روم کی دیوار پر لگائے جانے والے پوسٹرز بھی شامل تھے۔

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

33 سالہ خاتون نے بتایا کہ ان کے گھر میں موجود تمام سجاوٹ کی چیزیں کم قیمت پر ہی خریدی گئی ہیں لیکن باتھ روم ان کے گھر کا سب سے خوبصورت اور الگ حصہ ہے ۔

خاتون نے اپنے گھر کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر کا ڈائننگ روم قدیم امریکن ڈائننگ روم سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا تھا اور اب وہ چاہتی ہیں کہ اپنے پورے گھر کے کمروں کو کسی نہ کسی تھیم پر ہی ڈیزائن کریں۔

مزید خبریں :