مسلسل 2 ماہ تک سونے والی لڑکی

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

بہت سے لوگوں کو ایسی بیماری ہوتی ہے جس میں انہیں رات میں نیند نہیں آتی اور وہ سونے کی کوشش کریں بھی تو بھی وہ سو نہیں پاتے، مگر ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جو کہ لگاتار دو ماہ تک سو سکتی ہے۔

کولمبین ٹاؤن کی 17 سالہ شہری کو 2 سال کی عمر سے ’Kleine-Levin syndrome‘ ہے، یہ ایک ایسی حالت ہے جو کہ بہت ہی کم لوگوں کو ہوتی ہے اور دنیا میں اب تک اس بیماری کے کُل 40 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس بیماری یا حالت میں کسی بھی شخص کو وقفے کے ساتھ ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے اور وہ دو ماہ تک لگاتار سو سکتا ہے جب کہ اس بیماری میں ضرورت سے زیادہ نیند کے علاوہ ان کی زندگی کے طرز عمل اور عادات میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں۔

17 سالہ شارق  2 سال سے اس بیماری میں مبتلہ ہیں، انہیں اس حالت میں تقریباً 2 ماہ تک نیند آتی ہے اور اس دوران ان کی والدہ انہیں وقفے وقفے سے محلول غذائیں دیتی ہیں تاکہ وہ انہیں ہضم کرسکیں۔

جب ان کی بیٹی 2 ماہ کے بعد سو کر واپس اٹھتی ہے تو کبھی ان کی مکمل اور کبھی عارضی طور پر یادداشت بھی چلی جاتی ہے۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہےکہ  آخری مرتبہ جب شارق 48 دنوں بعد سوکر اٹھی تو اس کی یاداشت عارضی طور پر چلی گئی تھی جس کے باعث وہ مجھے ٹھیک سے نہیں پہچان پا رہی تھی۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

اس سال جنوری سے فروری کے مہینوں میں شارق 22 دن کے لیے سوئی اور اس کی والدہ ہر چند گھنٹوں بعد انہیں کچھ نہ کچھ کھلایا کرتی تھیں، شارق کو غذا کی نالی نہیں لگائی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ والدہ اسے خود اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی ہیں مگر کھانا بناتے وقت انہیں ہر چیز کو محلول کرنا پڑتا ہے۔

17 سالہ شارق کی والدہ کو بیٹی کی دیکھ بھال کرنے کے لیے پورا وقت اس کے پاس رہنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی ہے اور اب انہوں نے کولمبیا کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔

2017 میں کولمبیا کے کئی ٹی وی چینل پر ان کی بیٹی کی بیماری کی خبریں نشر کی گئیں جس کے بعد میئر نے انہیں گھر دینے کا وعدہ کیا اور اب انہیں گھر کا کرایہ ادا نہیں کرنا پڑتا مگر اس کے علاوہ ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی بلکہ انہیں حکومت کی جانب سے صرف پیشکش کی جاتی ہے مگر کوئی عمل در آمد نہیں کرتا۔

لڑکی کی والدہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بچی کے لیے غذائی سپلیمنٹس کی فراہمی کو تیز کریں کیونکہ شارق کو ہائپرسومنیا کے دوران زندہ رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اعصابی علاج کے ساتھ ساتھ اسے کی یادداشت کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے یہ سپلمنٹس معاون ثابت ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :