Time 01 نومبر ، 2019
پاکستان

تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ

فوٹو: فائل

کنری: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

ترجمان علیم عادل شیخ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حلیم عادل شیخ سانحہ تیزگام کے ورثاء سے تعزیت کرنے گئے تھے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کے مطابق حلیم عادل شیخ اور ساتھی حملے اور فائرنگ میں محفوظ رہے۔

حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور ٹالپر کے قافلے کے لوگوں نے حملہ کیا، تیمور ٹالپر کے ساتھ ایس ایس پی عمر کوٹ بھی تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر حملہ کرنے والے شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :