دنیا کا سب سے رنگین کیفے

فوٹو: بشکریہ یونی کارن کیفے۔۔۔انسٹاگرام

خوبصورت اور رنگین چیزیں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتی ہیں اور دنیا میں بہت سے لوگ رنگین چیزوں کے مداح ہوتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی دنیا کے رنگین ترین کیفے کے بارے میں سنا ہے؟

جی ہاں، تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں دنیا کا رنگین ترین ’یونی کارن کیفے‘ ہے جو کہ خاص طور پر یونی کارن کی تھیم پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ یونی کارن کیفے۔۔۔انسٹاگرام

اس ’یونی کارن کیفے‘ میں ہر چیز رنگین ہے جب کہ اس کیفے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کھانے کے لیے پیش کی جانے والی ہر چیز رنگین ہوتی ہے جس میں کیک، اسپیگیٹی، وافلز اور مختلف رنگین کھانے بھی شامل ہیں۔

فوٹو: بشکریہ یونی کارن کیفے۔۔۔انسٹاگرام

اس کیفے کو ’یونی کارن‘ کی تھیم پر بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے اس کیفے کے انٹیریر میں ہر جگہ یونی کارن، رنگین وال پیپرز، رنگین تکیہ اور ہر ٹیبل پر کھلونے رکھے ہوئے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ یونی کارن کیفے۔۔۔انسٹاگرام

’یونی کورن کیفے‘ صرف بینکاک میں ہی موجود ہے اور کیفے کے مالک اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ان کی کوئی اور شاخیں نہیں ہیں، اس کیفے کے انسٹاگرام پیج پر ہر تصویر کے ساتھ ایک معلوماتی پیغام لکھا ہوا ہوتا ہے۔

یہ کیفے بینکاک شہر کے ضلع راک کے پڑوس سلوم میں واقع ہے، اسے 2012 میں بنایا گیا تھا اور 2017 میں 10 میٹر فاصلے پر اس کیفے کے ’زون بی‘ کا افتتاح کیا گیا۔

’یونی کورن کیفے‘ میں پہلے سے اپنی جگہ یا ٹیبل ریزرو نہیں کرائی جا سکتی اور  یہاں خاص طور میں دوپہر کے وقت آنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ 

مزید خبریں :