Time 02 نومبر ، 2019
پاکستان

آزادی مارچ میں موبائل چارج کرنے کا منفرد طریقہ


اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں قیام کے بعد آزادی مارچ کے شرکاء نے صبح کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی سے کیا جس کے بعد گراؤنڈ میں چہل پہل نظرآئی۔

آزادی مارچ کے شرکا نے گراؤنڈ کی صفائی کی تو چند نے بستروں کو لپیٹنا شروع کردیا، جگہ جگہ ناشتے کے لیے اسٹال لگ گئے تو کہیں گرما گرم چائے بنتی نظر آئی تو کوئی اخبار پڑھتا نظر آیا۔

تازہ دم ہونے کے لئے شرکا نے دودھ پتی اور حلوے اور نان کا ناشتہ کیا، مارچ کے شرکا ناشتے کے بعد خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔

مارچ کے شرکا جہاں اپنے ساتھ کھانے پینے کا بہت سا سامان لائے ہیں وہیں ایک شخص اپنے ساتھ سولر پینل اور بیٹری بھی لے آیا  جس کے فائدہ اٹھاتے ہوئے شرکا سولر پینل سے موبائل فون چارج کررہے ہیں۔

— آزادی مارچ میں شریک لوگوں کے پاس موجود سولر پینل جس سے وہ موبائل چارج کر رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
— آزادی مارچ میں شریک لوگوں کے پاس موجود سولر پینل جس سے وہ موبائل چارج کر رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی


مزید خبریں :