Time 03 نومبر ، 2019
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل صارفین کیلئے سینکڑوں نئی ’ایموجیز‘ متعارف

فوٹو: بشکریہ ایموجی پیڈیا ٹوئٹر اکاؤنٹ

ایموجی پیڈیا نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اسمارٹ فونز کے صارفین کے لیے 2019 کی سینکڑوں نئی ایموجیز متعارف کرا دی ہیں۔

ایموجی پیڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کہ صارفین کے لیے پوری دنیا میں نئی ایموجیز متعارف کراتا ہے اور حال ہی میں انہوں نے ایپل آئی فون صارفین کے لیے تقریباً 398 نئی ایموجیز متعارف کرائی ہیں۔


گلیڈ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر میتھیو لیسکی نے گڈ مارننگ امریکا کو بتایا کہ موجودہ دور میں ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کے لیے ایموجی بہت ہی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اب ایپل کے صارفین ان نئی ایموجیز کو استعمال کر کے اپنی بات کو مزید بہتر انداز سے دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ ایموجی پیڈیا ٹوئٹر اکاؤنٹ

ان بے شمار ایموجیز میں معزور افراد کی لیے بھی خاص ایموجیز پیش کی ہیں جن میں  وہیل چیئر ایموجی اور اس طرح کی کئی بے شمار ایموجیس بھی شامل ہیں۔


فوٹو: بشکریہ ایموجی پیڈیا ٹوئٹر اکاؤنٹ

ایموجی پیڈیا کی جانب سے نئی متعارف کرائی جانے والی ایموجیز کے معیار کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :