پاکستان
Time 05 نومبر ، 2019

کرتارپور راہداری کا افتتاح: حکومت نے سکھ برادری کیلئے خصوصی نغمہ جاری کردیا

وزیراعظم عمران خان بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان نے کرتار پور  راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ برادری کیلئے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔ 

 وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018ء کو رکھا تھا، تقریباً ایک سال میں دربار صاحب سے پاک بھارت سرحد تک ساڑھے چار کلو میٹر لمبی سڑک اور دریائے راوی پر پلُ کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر 50 روپے کا یادگاری سکہ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔ 


اب حکومت پاکستان نے اس اہم موقع پر خصوصی نغمہ جاری کیا ہے، یہ نغمہ پنجابی زبان میں گایا گیا جس میں گوردوارے سمیت سکھوں کے کئی اہم مقامات بھی دکھائے گئے ہیں۔

سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد اور  یاتریوں کی جانب سے بہترین انتظامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے کلمات کو بھی گیت کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

مزید خبریں :