30 اکتوبر ، 2019
حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق حکومت نے سکھ برادری کے لیے 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے جس کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جب کہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔
50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرو نانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بابا گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے بھی پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔