06 نومبر ، 2019
وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کے دھرنے کے شرکاء کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ 27 اکتوبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچا تھا۔
دھرنے کے شرکاء گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن کے میٹرو ڈپو گراؤنڈ میں موجود ہیں۔ مزید پڑھیں
گزشتہ روز اسلام آباد میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے دھرنے کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ بھی ہوا اور کئی عارضی خیمے بھی تیز ہواؤں کی وجہ سے اڑ گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ہدایت کی ہے کہ فوراً دھرنے کے مقام کا دورہ کر کے بارش اور بدلتے موسم کے باعث شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔