شیاؤمی کا 108میگا پکسل والا اسمارٹ فون متعارف

فوٹو: بشکریہ دی ورج

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے 108میگا پکسل والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔

شیاؤمی نے چند ماہ قبل اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد ایک ایسا اسمارٹ فون پیش کرنے والا ہے جس کا کیمرا 108 میگا پکسل ہوگا اور اب کمپنی نے ‘سی سی 9 پرو پریمیم ‘ پیش کردیا ہے۔

اسمارٹ فون کا ہائی ریزولوشن سینسر معروف کمپنی سام سنگ نے تیار کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہائی ریزولوشن سینسر کی مدد سے صارفین انتہائی بہترین تصاویر لے سکیں گے جس میں ہر چیز کی تمام تر باریکی واضح طور پر نظر آئے گی۔

فوٹو: بشکریہ دی ورج

فی الحال شیاؤمی کا ایم آئی سی سی 9 پرو پریمیم صرف چین کی مارکیٹ میں میسر ہوگا اور اس کی قیمت 400 ڈالرز ہے۔

شیاؤمی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایم ای نوٹ 10 میں بھی ان ہی چیزوں کا استعمال کریں گے جو کہ آئندہ دنوں میں  وسیع پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ریسرچ فرم کینالس کے مطابق شیاؤمی کا شمار اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی چوتھی کمپنی میں کیا جاتا ہے جس کا مارکیٹ شیئر 9.1 فیصد ہے۔

مزید خبریں :