پاکستان
Time 08 نومبر ، 2019

نوازشریف کو ڈیل کرنے کا فائدہ ہوا: تجزیہ کار

فائل فوٹو:میاں نوازشریف

کراچی: جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال نواز شریف نے ہمیشہ ڈیل کی سیاست کی، ان کی بیماری، اسپتال اور گھر جانا بھی ڈیل کا نتیجہ ہے، وفاقی وزیر غلام سرور خان کا دعویٰ، کیا وفاقی وزیر کا یہ بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی ڈیل کی انہیں فائدہ ہوا اور جب نہیں کی نقصان ہوا ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ غلام سرور خان کی طرف سے نواز شریف کی بیماری کو ڈیل قرار دینا توہین عدالت ہے، عمران خان کہتے ہیں میں این آر او نہیں دوں گا، غلام سرور خان بتارہے این آر او ہوگیا تو انہیں ثبوت سامنے لانا چاہئیں۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان میں وفاقی وزیر کیلئے درکار اہلیت نہیں ہے، جج ارشد ملک کی ویڈیو اور بیان حلفی بھی سامنے ہے، غلام سرور خان کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ حکومتی ارکان کی نواز شریف کی بیماری پر ہمدردی منافقت ہے۔

مزید خبریں :