پاکستان میں آئی فون 11 کی بکنگ شروع، حتمی قیمتیں بھی سامنے آ گئیں

آئی فون 11 پاکستان میں بھی تمام رنگوں میں دستیاب ہو گا۔ 

کراچی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 11، الیون پرو اور الیون پرو میکس آئندہ ہفتے پاکستان میں لانچ کیا جا رہا ہے اور اس کی پیشگی بکنگ آج ہی سے شروع ہو گئی ہے۔

اصلی آئی فون کو کیسے پہچانیں؟

ایپل نے پاکستان کے لیے اپنا منفرد کنٹری کوڈ ZP/A مقرر کیا ہے تاکہ پاکستان میں آئی فون کے صارفین اصل اور مستند اسمارٹ فون پروڈکٹ کی پہچان کر سکیں۔

آئی فون 11 میں نیا کیا ہے؟

آئی فون 11 کے تینوں ماڈلز میں اب تک کی تیز ترین چِپ کا حامل اے 13 بائیونک پراسیسر لگایا گیا ہے۔

آئی فون الیون کی ڈسپلے اسکرین 6.1 انچ ہے جب کہ پرو اور پرو میکس کی ڈسپلے اسکرین بالترتیب سپر ریٹینا 5.8 اور 6.5 انچ رکھی گئی ہے۔

ان ماڈلز میں بھی گزشتہ برس کے ماڈلز کی طرح ایچ ڈی آر، ڈولبی ویژن، ایچ ڈی آر 10، 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ، تھری ڈی ٹچ، وائیڈ کلر سپورٹ اور دیگر فیچرز پہلے کے مقابلے میں مزید بہتر کرکے شامل کیے ہیں۔

آئی فون الیون پرو اور پرو میکس کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی پشت پر تین کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں الٹرا وائڈ اینگل لینس بھی شامل گیا ہے۔

نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمتیں کیا ہیں؟

پاکستان میں پی ٹی اے سے منظور شدہ اور بشمول تمام ٹیکس آئی فون 11 سیریز کے فون کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

آئی فون 11:

آئی فون 11 پاکستان میں بھی تمام رنگوں میں دستیاب ہو گا۔ 

173,499 روپے – 64GB  

182,299 روپے – 128GB

200,999 روپے – 256GB



آئی فون 11 پرو:

آئی فون 11 پرو  اور پرو میکس:

229,999روپے – 64GB 

258,499 روپے – 256GB

296,499 روپے – 512GB



آئی فون 11 پرو میکس:

248,499 روپے – 64GB

276,999 روپے – 256GB

315,499 روپے – 512GB