08 نومبر ، 2019
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’بار بار استعفے کی بات ہورہی ہے،اگر استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران حکومتی مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان سمیت رہبر کمیٹی سے ہونے والے رابطوں اور ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی مذاکراتی ٹیم نے رہبر کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی شرائط سے وزیراعظم کو بتایا۔
ذرائع کےمطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی وزیراعظم کے استعفے اور نئے الیکشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ بار بار استعفے کی بات ہورہی ہے اگر استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اپوزیشن سے رابطے اور مذاکرات کے لیے وزیراعظم کو مزید وقت دینے پر آمادہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ جعمیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ 31 مارچ سے اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں موجود ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں اور نئے الیکشن کرائے جائیں۔