Can't connect right now! retry

پاکستان
11 نومبر ، 2019

’ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہے، جاکر چیک کرلیں‘، حفیظ شیخ کی لاعلمی


مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ٹماٹر کی قیمت سے لاعلم نکلے، ان کے مطابق ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہے۔

 صحافی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہے، لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے صحافی کے سوال پر کہا کہ ’کراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر 17 روپے کلو مل رہا ہے، آپ جائیں جاکر چیک کریں‘۔

اس پر صحافی نے پوچھا کہ کونسی سبزی منڈی میں؟ تو عبدالحفیظ شیخ نے کہا ’ٹی وی پر چل رہا ہے‘، صحافی نے جواب دیا کہ ٹی وی پر تو 240 روپے فی کلو چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ ٹماٹر کی قیمت نے خریداروں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں ٹماٹر 260 روپے، لاہور میں 170، پشاورمیں 180 اور کوئٹہ میں 160 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM