Time 13 نومبر ، 2019
پاکستان

انڈیمنٹی بانڈ کیا ہوتا ہے اور یہ کس نے دینا ہے؟

انڈیمنٹی بانڈ یا زرتلافی بانڈ کا مطلب کوئی رقم جمع کرانا نہیں، جائیداد گروی رکھنا یا واؤچر جمع کرانا بھی نہیں۔ یہ محض اسٹامپ پیپر پر ایک تحریری ضمانت ہوتی ہے— فوٹو: فائل

حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کو 7 ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈ سے مشروط کیا ہے لیکن یہ انڈیمنٹی بانڈ کیا ہوتا ہے اور یہ کس نے دینا ہے؟

انڈیمنٹی بانڈ یا زرتلافی بانڈ کا مطلب کوئی رقم جمع کرانا نہیں، جائیداد گروی رکھنا یا واؤچر جمع کرانا بھی نہیں۔ یہ محض اسٹامپ پیپر پر ایک تحریری ضمانت ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے عائد اس شرط کے مطابق ضمانتی کو پیسے جمع کرانے ہیں نہ ہی کسی پراپرٹی کے کاغذات بلکہ نوازشریف اور شہباز شریف کو اسٹامپ پیپر پر واپسی کی ضمانت دینی ہوگی اور یہ لکھ کر دینا ہوگا کہ اگر وہ مقررہ مدت کے دوران وطن واپس نہیں آتے تو 7 ارب روپے ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر انڈیمنٹی بانڈ کے تحت دی گئی ضمانت کی خلاف ورزی ہوئی تو حکومت عدالت میں 7 ارب روپے کی وصولی کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوگی۔

مزید خبریں :