16 نومبر ، 2019
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ’بیٹی‘ ایپ تیار کرنے کا اعلان کردیا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں موبائل ایپلیکیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ یہ ایپلیکیشن ایک پورٹل کے طور پر کام کرے گی جو خواتین کے حقوق، قوانین و ضوابط، تربیت اور اسکالرشپ کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔
’بیٹی‘ایپلیکیشن پر خواتین کے لیے ہیلپ لائن اور جاب پورٹل کی خدمات بھی میسر ہوں گی۔
اس کے علاوہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے خواتین قریبی اسپتالوں، تعلیمی اداروں، پولیس اسٹیشنوں اور ہاسٹل کی تلاش بھی کرسکیں گی۔
’بیٹی‘ ایپلیکیشن خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے عوامی اور نجی شعبے کے ذریعے چلائے جانے والے پروگراموں میں مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔
اس موبائل ایپلیکیشن کو تیار کرنے کا مقصد خواتین کو مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے اجلاس میں اس اقدام کو سراہتے ہوئے طور پر ایپ کی تیار کی بھی ہدایت دی۔