Time 16 نومبر ، 2019
صحت و سائنس

موسمِ سرما میں جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟

فوٹو: فائل

موسم سرما کے آتے ہی جِلد اور بالوں سے متعلق بے شمار  مسائل بھی جنم لینا شروع ہو جاتے ہیں جس میں خشک جِلد اور  الرجی جیسے مسائل سرِفہرست ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو موسمِ سرما میں جِلد کی حفاظت کرنے کے حوالے سے بتائیں گے۔

موسمِ سرما میں جِلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے بہتر رکھنے کے لیے ان طریقوں پر عمل کیجیے۔

نیم گرم پانی سے چہرہ دھوئیں

فوٹو: فائل

جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ سردیاں آتے ہی  جِلد خشک ہو جاتی ہے اور اس خشکی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم نہانے اور چہرہ دھونے کے لیے گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں۔

گرم پانی کا زیادہ استعمال جسم کے قدرتی تیل (جو کہ نمی کو برقرار رکھ کر جِلد کو خشکی سے بچاتے ہیں) کو ختم کر دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ جِلد مزید خشک ہو جاتی ہے۔

سردیوں میں جِلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال معاون ثابت ہوتا ہے اور یہ جِلد کو خشکی اور الرجی سے بھی بچاتا ہے۔

اچھے موائسچرائزر کا استعمال

فوٹو: فائل

موسم سرما میں جِلد کی نمی برقرار رکھنے کی بے حد ضرورت ہوتی ہے، جِلد کی نمی کو برقرار رکھنے کا سب سے اچھا طریقہ یہی ہے کہ وقفے وقفے سے جِلد پر کسی اچھے موائسچرائزر یا لوشن کا استعمال کیا جائے۔

بالخصوص نہانے کے بعد کیونکہ نہانے کے بعد جِلد بے حد خشک ہو جاتی ہے۔

پانی کا استعمال:

فوٹو: فائل

ہم سب سنتے آ رہے ہیں کہ جِلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے کسی اچھے موائسچرائزر  یا لوشن کا استعمال کرنا چاہیے۔

یہ موائسچرائزر  تو جلد کی باہر سے حفاظت کرے گا، موسمِ سرما میں جسم اور جِلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پینے سے جِلد کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اور چہرہ بھی تروتازہ نظر آتا ہے۔

گھر میں بنے ماسک کا استعمال:

فوٹو: فائل

موسم سرما میں گھر میں قدرتی اشیاء سے بنائے جانے والے ماسک لگانے سے بھی جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔

سردیوں میں خشک جِلد سے بچنے کے لیے اپنے چہرے پر بادام کا تیل، زیتون کا تیل، دہی اور ایلوویرا جیسی اشیاء سے ماسک تیار کر کے لگانے سے جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔

مزید خبریں :