سوشل میڈیا کے ذریعے دماغی صحت کو بہتر کرنے کا طریقہ

فوٹو: فائل

زیادہ تر لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ڈیجیٹل آلات (موبائل فونز ، لیپ ٹاپ) کا ضرورت سے زیادہ استعمال دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صرف چند منٹ ہی استعمال کرنے کے بعد ہم اس بات پر یقین کر لیتے ہیں کہ دنیا میں سب لوگ خوش، صحتمند اور بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔

ایسا سوچنے سے ہماری دماغی صحت متاثر ہوتی ہے جب کہ متعدد تحقیقات سے بھی یہ بات ثابت کی جا چکی ہے کہ فیس بُک کا زائد استعمال براہ راست ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔

فوٹو: فائل

سوشل میڈیا کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے ہم دوسروں کی زندگیوں کو مکمل اور بہترین تصور کرنے لگ جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے ہم ذاتی زندگی میں احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اس حالت میں مبتلا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہم خود ہیں کیونکہ ہن ان ڈیجیٹل ٹولز کا ٹھیک استعمال نہیں کر رہے۔

ہمیں ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ہماری دماغی صحت کو تباہ و برباد کرنے کا باعث بنتی ہیں لیکن کیا آپنے کبھی یہ سوچا ہے کہ ہم نے یہ راستہ خود ہی تو چُنا ہے۔

فوٹو: فائل

اگر ہم چاہیں تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم اپنی دماغی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں، اپنے اسکرین ٹائم کو عقلمندی کے ساتھ استعمال کرنے سے ہم اپنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنی زندگیوں میں بھی مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرنے کے چند طریقے بتائیں گے جو کہ آپ کی دماغی صحت کو بہتر کرنے میں بے حد معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

ذہنی صحت کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال

فوٹو: فائل

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی ذہنی صحت کو بہتر کر سکیں تو آپ کو اسے استعمال کرنے کا طریقہ کار بدلنا ہوگا۔

مثبت سوچ پیدا کرنے کے لیے آپ اپنے اسمارٹ فونز میں ایسی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جس میں ورزش اور سیلف گرومنگ کی کلاسز دی جاتی ہوں۔

فوٹو: فائل

اسمارٹ فونز کے لیے ایسی بے شمار ایپلیکیشنز بنائی جا چکی ہیں جس کا استعمال کر کے آپ پُرسکون اور صحت مند ہوسکتے ہیں۔

اپنے اسمارٹ فون پر سیلف گائڈ ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کیجیے جو مثبت سوچ کے فروغ کیلیے سرگرم ہوتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مثبت لوگوں سے رابطہ قائم کریں

فوٹو: فائل

ہم عام طور پر سوشل میڈیا کا استعمال صرف نیوز فیڈ کو اسکرول کرنے کے لیے کرتے ہیں۔

اسکرولنگ کرتے ہوئے ہمیں ہر کسی کی زندگی متاثر کُن لگتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کا موازنہ دوسروں سے کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے ہم ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

فوٹو: فائل

تحقیق کے مطابق اکیلا پن انسان کی صحت کو روزانہ 15 سگریٹ پینے سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے اور  سوشل میڈیا کے استعمال نے ہمیں اکیلے پن میں مبتلا کر دیا ہے۔

اب اس ٹیکنالوجی کو دماغی صحت بہتر کرنے کے لیے اس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے کہ آپ سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے لوگوں سے رابطے قائم کریں جو مثبت سوچ کے حامی ہوں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ازخود مثبت مواد پوسٹ کریں جس سے دوسروں کو بھی فائدہ ہو سکے۔

متاثر کُن شخصیت کو فالو کریں

فوٹو: فائل

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایسی شخصیت کو فالو کریں جس سے آپ متاثر ہوں یا جس کی زندگی سے آپ کو کچھ سیکھنے کو ملے۔

بے تحاشہ لوگوں کو فالو کرنے سے بہتر ہے کہ ایسے شخص کو فالو کیا جائے جس کی پوسٹس دیکھنے کے بعد آپ کی سوچ بھی مثبت ہو جائے۔

اپنے اکاؤنٹ پر ایسے لوگوں کو ایڈ کریں جس سے آپ کو اپنی زندگی کے لیے مثبت، متاثرکُن اور معلومات حاصل ہو سکے۔

فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر ایسے اکاؤنٹ کو ہرگز فالو نہ کریں جس کو دیکھنے کے بعد آپ کو اپنے اندر کوئی کمی محسوس ہونے لگے۔

اپنی نیوز فیڈ کو ایسے لوگوں سے دور رکھیں جو ہر وقت سیاسی گفتگو اور ہر چیز کی شکایت ہی کرتے ہوں۔

مزید خبریں :