Time 16 نومبر ، 2019
پاکستان

نواز شریف اور شہباز شریف نے الگ الگ بیان حلفی میں کیا لکھا؟

— فائل فوٹو

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دو الگ الگ بیان حلفی جمع کرائے گئے ہیں۔

دونوں بھائیوں کی جانب سے بیان حلفی 50، 50 روپے کے الگ الگ اسٹامپ پیپرز پر لکھ کر جمع کرائے گئے۔

نواز شریف کا بیان حلفی

نواز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں لکھا گیا ہے کہ مجھے4ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے پاکستان سے باہر جانے دیا جائے، میں صحت مند اور سفر کے قابل ہوتے ہی فوراً واپس آجاؤں گا۔

بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے بھائی کی جانب سے دی گئی انڈر ٹیکنگ (بیان حلفی) کا پابند ہوں۔

شہباز شریف کا بیان حلفی

شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف کے صحتیاب ہونے اور ڈاکٹروں کی جانب سے اجازت ملنے پر وہ 4 ہفتوں میں اپنے بھائی میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کو یقینی بنائیں گے۔

شہباز شریف نے بیان میں مزید کہا ہے کہ وہ نوازشریف کی طبی رپورٹس بھی ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو وقتاً فوقتاً بجھوائیں گے۔

انہوں نے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ اگر کسی بھی سطح پر وفاقی حکومت کو مصدقہ اطلاع ملی کہ نواز شریف بیرون ملک قابل سفر حال میں رہ رہے ہیں تو پاکستان ہائی کمیشن کا نمائندہ ان کے معالج سے ملاقات کرکے ان کی صحت کی تصدیق کرنے کا مجاز ہو گا۔

نواز شریف اور شہبازشریف کے بیانات حلفی کا عکس


مزید خبریں :