نیوٹیلا کے شوقین افراد کے لیے ’ہوٹیلا نیوٹیلا‘

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

دنیا میں بہت سےلوگوں کو چاکلیٹ کھانا بے حد پسند ہوتا ہے جب کہ چاکلیٹ اسپریڈ ’نیوٹیلا‘ جو کہ کسی بھی چیز کے ساتھ لگا کر کھایا جاسکتا ہے اور چاکلیٹ کے شوقین افراد کی پسندیہ ترین چیز ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے ہوٹل کے بارے میں بتائیں گے جو کہ خاص طور پر ’نیوٹیلا‘ پسند کرنے والے لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چاکلیٹ کے دیوانوں کے لیے جلد ہی ایک ایسے ہوٹل کا افتتاح کیا جائے گا جہاں ہر شے نیوٹیلا کی طرح بنائی گئی ہے۔

اس ہوٹل کا نام ’ہوٹیلا نیوٹیلا‘ رکھا گیا ہے جسے کیلی فورنیا کی ناپا ویلی میں بنایا گیا ہے، یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو کہ نیوٹیلا اسپریڈ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

اس ہوٹل میں ہر چیز نیوٹیلا پر مبنی ہوگی جس میں فرنیچر، گھڑی اور ہوٹل کی تمام تر چیزیں نیوٹیلا کے جار جیسی دکھائی دیں گی۔

اس ہوٹل میں صارفین کو ایسا کھانا پیش کیا جائے گا جو کہ نیوٹیلا کا استعمال کرکے بنایا گیا ہوگا اور اسی وجہ سے اس ہوٹل کو نیوٹیلا کی خوابوں کی دنیا بھی کہا جارہا ہے۔

یہ ہوٹل 2020 میں صارفین کے لیے کھولا جائے گا جو نیوٹیلا برانڈ کی جانب سے کیا جانے والا ایک تجربہ ہے۔

مزید خبریں :