Time 19 نومبر ، 2019
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی آزمائش شروع

فوٹو:بشکریہ گیجٹ360

انٹرنیٹ میسجنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے رواں سال صارفین کو جدید سے جدید تر فیچرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بے شمار نئے فیچرز ایپ میں شامل کیے ہیں۔

واٹس ایپ نے رواں سال واٹس ایپ اسٹیٹیس فیس بک پر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں جن سے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو بے حد آسانیاں ہوگئیں ہیں۔

فوٹو:بشکریہ گیجٹ360

میسنجر، گوگل کروم اور انسٹاگرام پر ڈارک موڈ متعارف کرانے کے بعد اب واٹس ایپ میں بھی جلد ڈارک موڈ متعارف کرایا جائے گا جو کہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے۔

ڈارک موڈ میں اسکرین یا ایپ کا بیک گراؤنڈ گہرے سیاہ یعنی کالے رنگ کی ہوجاتی ہے جو کہ حال ہی میں انسٹاگرام اپ میں بھی تعارف کرایا ہے۔ 

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وی اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سب سے پہلے آئی فون صارفین کے لیے پیش کرے۔

واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :