Time 19 نومبر ، 2019
پاکستان

پابندی کے باوجود گٹکا بناکر فروخت کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

گرفتار اہلکار عامر سیکیورٹی زون 1میں تعینات ہے اور اپنے گھر کی چھت پر گٹکا بناتا تھا اور مخصوص لوگوں کو سپلائی کرتا تھا،فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں  پولیس نےگٹکا تیار کرکے فروخت کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

بلوچ کالونی میں پولیس نے کانسٹیبل عامر کے گھر پر چھاپہ مارا اور 5کلو گٹکا اور گٹکا بنانے کا سامان برآمد کرکے  اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار عامر سیکیورٹی زون 1میں تعینات ہے اور اپنے گھر کی چھت پر گٹکا بناتا تھا اور مخصوص لوگوں کو سپلائی کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں گٹکے کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود گٹکا  فروخت کیا جارہا ہے۔

مقامی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے بھی گٹکا بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے جیسے اقدامات سامنے آتے رہتے ہیں اور آئے روز مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سےگٹکا بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہے۔

گذشتہ سال سندھ پولیس کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ سے سندھ پولیس میں 'گٹکا' کھانے والے اہلکار بھرتی نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :