Time 20 نومبر ، 2019
پاکستان

نواز شریف کو زہر دیئے جانے سے متعلق بیان پر حسین نواز کی وضاحت

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے والد کو زہر دیئے جانے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے۔

حسین نواز نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں نواز شریف کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

اب اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے حسین نواز کا کہنا ہے کہ والد کے پلیٹیلیٹس میں کمی کی وجہ سے سلو پوائزن کا خدشہ ظاہر کیا تھا، سلو پوائزن کے خدشے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

حسین نواز نے مزید کہا کہ میں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا، سب سے اہم چیز والد کی صحتیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والد کو علاج کے لیے امریکا جانا چاہیے، ضرورت ہےکہ تمام بیماریوں کا ایک چھت تلے علاج ہو۔

مزید خبریں :