سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے گائز اسپتال پہنچے جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔
گائز اسپتال لندن برج کے قریب واقع ہے۔ حسن نواز ، حسین نواز اور ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کے ہمراہ تھے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اسپتال میں 4 گھنٹے تک طبی معائنہ ہوا اور اس دوران دل کا معائنہ کیا گیا ، خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے اور بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے جن سے مرض کی تشخیص کی جاسکے گی، ڈاکٹر پلیٹیلیٹس میں اچانک کمی کی وجوہات کا پتہ چلائیں گے ۔