Can't connect right now! retry

پاکستان
20 نومبر ، 2019

خطرناک سیلفی کے شوق نے ایک اور جان لے لی

گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفی بناتے ہوئے بارہویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا— فوٹو: فائل

خطرناک سیلفی کے شوق نے ایک اور جان لے لی ، گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفی بناتے ہوئے بارہویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارہویں جماعت کا طالب جابر سروس موڑ ریلوے لائن پر موبائل فون سے سیلفی بنارہا تھا۔

اس دوران لاہور سے روالپنڈی جانے والی ٹرین کی زد میں آنے سے وہ زخمی ہو گیا۔

نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔

گزشتہ ماہ اسی مقام پر سیلفی بناتے ہوئے تین نوجوان ٹرین کی زد میں آنے سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM