دنیا
Time 22 نومبر ، 2019

شام پر اسرائیل کے حملے میں 23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 شام نے دمشق پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے بھاری حملوں کا بھرپورجواب دیا، ایرانی میڈیا،فوٹو:اے ایف پی

شام کے دار الحکومت دمشق میں اسرائیل کے فضائی حملے میں 23 افراد جاں بحق  ہو گئے۔ 

شامی مبصر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دو شہریوں سمیت 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شامی اینٹی ائیر کرافٹ ڈیفنس نے دمشق پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے بھاری حملوں کا بھرپورجواب دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شام میں ایرانی فورسز اور شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے فوجی ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ حملے شام کی سرزمین سے اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ساتھ ہی شامی فوج پر بھی حملے کیے گئے جن میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں، ہتھیاروں، اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :