Time 22 نومبر ، 2019
کھیل

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی آسٹریلیا کے نام

فلاپ بیٹنگ کے بعد پاکستانی بولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور دوسرے روز صرف ایک کھلاڑی کو ہی آؤٹ کر پائے۔

برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 321 رنز بنا لیے ہیں اور انہیں پاکستان پر 72 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

گابا کی تیز رفتار وکٹ پر نا تو نسیم شاہ کی تیز رفتار گیندیں کینگروز کو ڈرا سکیں اور نا ہی یاسر شاہ کا اسپن جادو چلا۔

ڈیوڈ وارنر شارٹ کھیلتے ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

 دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو ڈیوڈ وارنر 151 رنز اور مارنس لبوشین 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ آسٹریلیا کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جو برنس تھے جو 97 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے اور نروس نائنٹیز کا شکار بنے۔

فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :