پاکستان
Time 22 نومبر ، 2019

برطانوی شہزادی کا پاکستانی ڈیزائنر کے نام خط


برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے نام خط لکھا ہے۔

حال ہی میں شہزادی کیٹ مڈلٹن شہزادہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئیں تھیں جہاں ان کے لباس اور مشرقی انداز اپنانے کے خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کے لیے لباس پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ترتیب دیا تھا۔ لوگوں کی جانب سے لباس کی پسندیدگی کے بعد کیٹ مڈلٹن بھی خدیجہ شاہ کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں اور ان کے نام ایک خط تحریر کیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ خدیجہ شاہ ٹوئٹر

برطانوی شہزادی نے اپنے خط میں پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے تیار کردہ ملبوسات کی تعریف کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہاں کہ وہ دوبار پاکستان آئیں گی۔

کیٹ مڈلٹن نے ڈیزائنر کے نام خط میں مزید لکھا کہ 'دورہ پاکستان میں میرے لیے بہترین لباس کا انتخاب کرنے کا بہت شکریہ، مجھے تمام ملبوسات بے حد پسند آئے۔'

فوٹو: فائل

خط میں انہوں نے خدیجہ شاہ کے وقت اور محنت کا بہت شکریہ ادا کیااور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر برانڈ کی سربراہ ڈیزائنرخدیجہ شاہ نے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں :