22 نومبر ، 2019
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔
وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج تقریر کے بعد یقین ہوگیا کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں، تقریر سے پہلے وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے، دنیا سن رہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ منڈیلا جیسےعظیم شخص کو اپنے مخالف سے ملا رہے ہیں، یہ شہباز شریف کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو منڈیلا جیسے عظیم لیڈر سے ملایا جائے۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلنا چاہیے۔